وزیر اعلیٰ پنجاب کی کراچی میں دستی بم حملوں کی مذمت

جمعہ 12 فروری 2016 22:42

لاہور۔11 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کراچی میں یکے بعد دیگرے تین دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے دستی بم حملوں میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کی دعاہے اور کہا ہے کہ کالج اورسکول کے باہر دستی بم حملے قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے مستقبل کو خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا ۔پاکستانی قوم دہشت گردی اورانتہاء پسندی کے مکمل صفایا کیلئے یکسو ہے۔

متعلقہ عنوان :