میٹروون کے ڈائریکٹررانا اقبال کی والدہ کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

جمعہ 12 فروری 2016 22:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے میٹرو ون کے ڈائریکٹر رانا اقبال کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے رانا اقبال سمیت مرحومہ کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :