کریم آباد میں اپواء کالج ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں اسکول اور گلشن اقبال میں مبینہ ٹاؤن تھانے کو دستی بم حملوں سے نشانہ بنانے رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
جمعہ 12 فروری 2016 22:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کریم آباد میں اپواء کالج، نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں واقع اسکول اورگلشن اقبال میں مبینہ ٹاؤن تھانے کو دستی بم حملوں سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دو گھنٹے کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں تعلیمی اداروں اور عوامی تحفظ کے ادارے کو دستی بم حملوں سے نشانہ بناناانتہائی تشویشناک امر ہے ۔
ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے اورر حکومت کے مطابق دہشت گرد آسان ہدف کو نشانہ بنارہے ہیں اور ایسے نازک حالات میں شہر میں اپواء کالج ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے میں اسکول اور مبینہ ٹاؤن تھانوں پر دہشت گردوں کے دستی بموں سے حملوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اخباری اطلاعات اور ذرائع سے شہر میں طالبان ، القاعدہ اور داعش دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ اور ان کے اڈوں کے قیام اور دہشت گردی کی کاروائیوں کی خبریں بھی گردش کررہی ہیں اور اس تناظر میں اپواء کالج ، نارتھ ناظم آباد بلا ک اے میں اسکول اور مبینہ ٹاؤن تھانوں پر دہشت گردوں کا دستی بموں سے حملہ کرنا آئندہ شہر میں کسی بڑی کاروائی کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں دہشت گرد وں نے جب ایک دستی بم پھینکا تھا تو اس پر ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کو ہوجانا چاہئے تھا لیکن ایک کے بعد دوسرا اور پھر تیسرا دستی بم بھی پھینک دیا گیا اور دستی بم پھینکنے والے دہشت گرد نہ صرف فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوئے بلکہ اب تک قانون کی گرفت سے بھی محفوظ ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے پیش نظر شہر میں یونیورسٹیوں،کالجوں اور اسکولوں کی سیکورٹی سخت کی جائے اور دہشت گرد عناصر کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے فی الفور حکمت عملی طے کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے دستی بم حملوں میں طلباء اور پولیس اہلکار کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کاظہا رکیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی آبااپواء کالج ، نارتھ ناظم آباد بلا ک اے اور گلشن اقبال میں مبینہ ٹاؤن تھانے کو دستی بم حملوں سے نشانہ بنانے کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، اس میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور شہر میں طلباء ، کاروباری حضرات اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.