پی ایف یو جے اور کراچی یونین آف جرنلٹس نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کی حفاظت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیا

صحافیوں اور صحافتی اداروں کے تحفظ کو اپیکس کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے ملک خصوصاً سندھ میں میڈیا پر حملے تشویشناک ہیں حکومت فوری طور پر آٹھویں ویج ایوارڈ کی تشکیل کا اعلان اور صحافیوں کی لائف اور طبی انشورنس کے ساتھ رہائشی مسائل کے حل کیلئے بھی پیکج کا اعلان کیا جائے،کے یو جے اور کورکمیٹی کے اجلاس میں مطالبات صحافیوں کے مسائل اور درپیش خطرات بارے جلد کراچی میں سندھ میڈیا کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا، اعلامیہ

جمعہ 12 فروری 2016 22:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلٹس نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کی حفاظت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور صحافتی اداروں کے تحفظ کو اپیکس کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے کیونکہ میڈیا دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ فرائض ادا کررہا ہے ملک خصوصاً سندھ میں میڈیا پر حملے تشویشناک ہیں حکومت فوری طور پر آٹھویں ویج ایوارڈ کی تشکیل کا اعلان کرے اور صحافیوں کی لائف اور طبی انشورنس کے ساتھ ساتھ رہائشی مسائل کے حل کیلئے بھی پیکج کا اعلان کیا جائے صحافیوں کے مسائل اور انہیں درپیش خطرات کے حوالے سے جلد کراچی میں سندھ میڈیا کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا، قائد مہناج برنا اورنثار عثمانی کے نظریات کے امین ہیں اور ان کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں اعلامیے کے مطابق یہ مطالبات پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل خورشید عباسی کی صدارت میں ہونے والے کے یو جے اور کورکمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے جس میں مرکزی نائب صدر خورشید تنویر، سراج احمد، اکرم خان، کے یو جے کے صدر محمد امتیاز خان فاران، جنر ل سیکریٹری ارشاد کھوکھر، سینئر نائب صدر ارباب چانڈیو، صدر سردار لیاقت کشمیری، ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری عارف ہاشمی، نیئر علی، خازن الطا ف مجاہد، نعمت اﷲ بخاری، شوکت خٹک، محمد اظہر، وارث رضا اور ذوالفقار راجپر نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کے یو جے کے تنظیمی امور وکارکردگی کا جائز ہ لیا گیا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا شرکاء نے مطالبہ کیا کہ بول چینلز اور روزنامہ جناح کے ملازمین کی تنخواہوں اور بقایاجات کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے مرکزی سیکریٹری جنرل خورشید عباسی نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد تک صحافی پی ایف یو جے کی چھتری تلے متحد ہیں ہماری جدوجہد صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے حقوق کے لیے ہیں ، کورکمیٹی کے رکن سراج احمد نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں صحافیوں اور اداروں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں ہم سب مل کر ان حالات کا مقابلہ کریں گے اور منزل تک پہنچیں گے مرکزی نائب صدر خورشید تنویر نے کہا کہ ہم قائد مہناج برنا اورنثار عثمانی کے نظریات کے امین ہیں اور ان کے مشن کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں

متعلقہ عنوان :