اسلام آباد،پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن،12 مشتبہ افراد گرفتار،شراب برآمد

سر چ آپر یشن کا مقصد سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے،ایس ایس پی ساجد کیانی

جمعہ 12 فروری 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء ) اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کے افسران و جو انو ں کاغو ری ٹا ؤن ، تر امڑ ی،علی پور اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن،12 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے شراب بر آمد کرلی گئی ۔80سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ سر چ آپر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہکو رال کے علا قہ غو ری ٹا ؤن ، تر امڑ ی ، علی پو ر اور گر دونو اح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن میں ایس ایچ او تھا نہ کو رال سمیت دیگر پولیس افسران اور جو ان بھی شامل تھے۔ دوران سر چنگ12 مشتبہ افراد کو حر است میں لیا گیا ۔

جبکہ ایک ملزم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب بر آمد کر لی گئی اس سر چ آ پر یشن کے دوران 80سے زائد گھر وں کو سرچ کیا گیا ۔ مشتبہ افراد سے تحقیقا ت جا ری ہیں ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :