نارنگ منڈی پولیس کی کاروائی 12خطرناک اشتہاری ملزمان اسلحہ اورمسروقہ سامان سمیت گرفتار

جمعہ 12 فروری 2016 22:04

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) نارنگ منڈی پولیس نے 12خطرناک اشتہاری ملزمان کوبھاری اسلحہ اورلاکھوں روپے مسروقہ سامان سمیت گرفتارکرلیاعلاقہ کوامن کاگہوارہ بنانے پرشہریوں کاپولیس کوخراج تحسین ۔بتایاجاتاہے کہ ایس ایچ او عمردراز بھٹی نے ماتحت عملہ کے ہمراہ چھاپہ مارکر جانبازسرکس کے ملازمین کو پانچ لاکھ روپے کی کرسیاں جنریٹروغیرہ مقامی حیدری چوک کے بابانورٹینٹ سروس سے دھوکہ دہی سے لے جانے پرگرفتارکرکے تمام مال مسروقہ برآمدکرکے ملزم قیصرکوگرفتارکرلیاہے ۔

رتہ گجراں کے منشیات فروش عبداﷲ کوگرفتارکرنے پرمزاحمت کرنے والے 7ملزمان کلیم اﷲ وغیرہ کوبھی گرفتارکرلیاہے ۔مزیدبراں صف اول کے خطرناک اشتہاری اوردرجنوں قتلوں اغواء برائے تاوان کی بے شمارواداتوں میں ملوث کاشف عرف کاشی کے دوقریبی ساتھیوں شیخ الیاس اورامدادکو نارنگ منڈی سے گرفتارکرلیاگیا سرحدی علاقہ میں اشتہاری کوپناہ دینے کے جرم میں شان اورنبیل مسیح کوگرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

سرحدی گاؤں میانی میں گھرمیں کھڑی کار کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا نے والے ملزم بھی گرفتارکرلیاگیاہے ۔ایس ایچ اوعمردرازبھٹی نے میڈیاکو بتایا کہ ڈی پی اوشیخوپورہ کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کیخلاف آپریشن جاری ہے عوام پوراتعاون کریں انشاء اﷲ جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرکے دم لیں گے انجمن تاجران اور شہریوں نے کرائمزپرکنٹرول کرنے پر ایس ایچ او کی کارکردگی کوسراہاہے ۔

متعلقہ عنوان :