ٹرانزیشن کے عمل میں پبلک سروس ڈیلیوری متاثر نہ ہو ‘شمائل خواجہ

جمعہ 12 فروری 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ نے ہدایت کی ہے کہ ٹرانزیشن کے عمل میں پبلک سروس ڈیلیوری کسی صورت متاثر نہ ہو-وہ یہاں سول سیکرٹریٹ میں پراونشل ٹرانزیشن ٹیم کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے- متعلقہ محکموں کی جانب سے ٹرانزیشن پلان پیش کیا گیا-اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ سٹاف کی ایڈجسٹمنٹ اس طریقے سے کی جائے کہ ملازمین اور عوام کو نئے سیٹ اپ میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے- اجلاس میں سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،محکمہ بلدیات ، داخلہ، تعلیم ، صحت سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :