جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز کے پرنسپلز اور ٹیچرز کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا

جمعہ 12 فروری 2016 21:57

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) رجسٹرر جامعہ سندھ کی طرف سے اکیڈمک کونسل کی ممبرشپ کے لیے جامعہ سندھ سے ملحقہ کالجز کے پرنسپلز اور ٹیچرس کے انتخابات کے لیے شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈیول کے مطابق انتخابات کے لیے امیدوار اپنے نامزدگی فارم جمعرات11 فروری سے حاصل کرکے پیر29 فروری کو دوپہر 12 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، امیدواروں کی فہرست جمعرات3 مارچ کو جاری کی جائے گی، امیدوار پیر7 مارچ تک نامزدگی فارم واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست جمعرات10 مارچ کو جاری کی جائے گی، اکیڈمک کونسل کی ممبرشپ کے لیے انتخابات منگل15مارچ کو ہوں گے جبکہ انتخابی نتائج پیر21 مارچ 2016ء کو جاری کیے جائیں گے، جامعہ سندھ کے رجسٹرار غلام محمد بھٹو کو الیکشن افسر/ریٹرننگ افسر جبکہ علی اکبر جلبانی کمپیوٹر پروگرامر (جنرل) اور وسیم احمد شیخ سپرنٹنڈنٹ (ایڈمن) کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :