سیکٹر35ایکسٹینشن کے الاٹیز کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے،مشتاق حسین

الاٹیزکو دھمکیاں دی جارہی ہیں، تعمیر شدہ مکانات کو مسمار کرکے غریبوں کو بے گھر کردیاگیاہے ، متعلقہ حکام نوٹس لیں، اجلاس سے خطاب

جمعہ 12 فروری 2016 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) پاک امن ویلفیئر تنظیم(رجسٹرڈ) ایکشن کمیٹی کراچی کے چیئرمین مشتاق حسین کے زیرصدارت تیئسرٹاؤن کراچی میں ہنگامی اجلاس منعقدہوا،جس میں وائس چیئرمین سعید احمدقادری، صدرشاہد خان، کامران احمد،سیدمنظورشاہ سمیت دیگر عہدیداران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں سیکٹر35ایکسٹینشن ،لیاری ایکسپریس وے کے مسائل پر بات چیت ہوئی ۔

چیئرمین مشتاق حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیکٹر35ایکسٹینشن کے الاٹیز کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، LERPکی جانب سے جاری کی گئی الاٹمنٹ کے الاٹیزکو سیاسی بنیادوں پر قبضہ نہیں دیاجارہا۔انہوں نے کہاکہ الاٹیز نے پاک امن ویلفیئر تنظیم کے دفترمیں ذمہ داران سے ملاقات میں بتایاکہ ہم غریب اورمزدوری پیشہ لوگ ہیں اور محنت مزدوری سے اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں،لیکن ہمارے پلاٹوں پر مافیاسرگرم ہے جو ہمیں ناجائز کیسوں کی دھمکی دیتے ہیں جنہوں نے متعدد الاٹیز کے مکانات بھی مسمارکردیئے ہیں،مافیاکے کارندے ہمیں دھمکیاں دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہاں پر کارپارکنگ دی جائے،جن میں سرفہرست میاں انسٹیٹیوٹ کے تمام ملازمین شامل ہیں جو کھل کر بدمعاشی کرتے ہیں جبکہ ان کے ساتھ LERPکے چند ملازمین بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے محکمہء اینٹی کرپشن ،نیب کے اعلیٰ افسران، ڈی جی رینجرزسمیت تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ان غریب الاٹیز اور بے گھر لوگوں کی مددکریں اور ان غنڈہ عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور انہیں انصاف دیاجائے۔

متعلقہ عنوان :