Live Updates

تحریک انصاف اور آئی ایس ایف نے عافیہ واک میں بھرپورحصہ لینے کی یقین دہانی کرادی، عافیہ موومنٹ

پی ٹی آئی رہنما نازیہ ربانی، نعیم اور امجد آفریدی کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات ،عافیہ واک 14 فروری کو سفاری پارک سے نیپا تک منعقد کی جائیگی

جمعہ 12 فروری 2016 21:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے منعقد کی جانے والی واک میں تحریک انصاف اور آئی ایس ایف بھرپورحصہ لے گی ۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نازیہ ربانی ، امجد آفریدی اور نعیم شیخ نے عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے ملاقات میں 14 فروری کو منعقد ہونے والی واک کا دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی خواتین ونگ کی سرکردہ رہنما نازیہ ربانی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ موجود پی ٹی آئی کراچی کے رہنما نعیم شیخ اور آئی ایس ایف کراچی کے امجد آفریدی نے بھی واک میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں کہ معصوم بہن کو رہا نہیں کراسکے اور ہم امید کرتے ہیں کہ خان صاحب ماضی کی طرح نہیں بلکہ اب قوم کی بیٹی کی وطن واپسی کو اپنا مشن بنائیں گے اور عالم اسلام کے دور جدید کے محمد بن قاسم بنیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ 14 فروری کو سہہ پہر تین بجے سفاری پارک پہنچیں اور حکمرانوں کو ایک مرتبہ پھر یاد دلائیں کہ بیٹیاں بیچی نہں جاتیں، حکمران ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :