سود اور کرپشن کے خلاف تحریک کے سلسلے میں یکم تا 31مارچ رابطہ عوام مہم چلائی جائیگی،حافظ نعیم الرحمن

مزدوروں اور ماہی گیروں سمیت ہر شعبہ زندگی کے افراد سے رابطہ کیا جائے ،ادارہ نورحق میں ہر سطح کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 12 فروری 2016 21:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر ملک میں سود اور کرپشن کے خلاف تحریک کے سلسلے میں یکم تا 31مارچ رابطہ عوام مہم چلائی جائے گی۔مزدوروں اور ماہی گیروں سمیت ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد سے رابطے کیا جائے اور دعوت و دین کا پیغام پہنچایا جائے ۔

موجودہ انتخابی نظام میں بڑی خرابیاں ہیں اور یہ نظام خود دھاندلی کو تقویت دیتا ہے ۔انتخابات میں سب سے بڑا مقابلہ دھاندلی سے کرنا ہوتا ہے اس لیے انتخابی نظام میں اصلاح کے لیے بھی جدوجہد کرنی ہوگی۔اس سے ہم بہتر نتائج حاصل کرسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جمعرا ت کی شب ادار ہ نور حق میں ہر سطح کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈاکڑ واسع شاکر نے کارکنان جماعت اسلامی کے آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈپٹی سکریٹری جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے انتخابات کے مراحل ،طریقہ کار، تیاریوں اور دھاندلی کے سد باب کے حوالے سے پریزینٹیشن پیش کی ،جبکہ نظامت کے فرائض سکریٹری کراچی عبد الوہاب نے ادا کیے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی جودجہد کررہی ہے ،دین مناظرہ بازی کا نام نہیں بلکہ دین ایک ویژن پیدا کرتا ہے ،ہم جس تحریک کی دعوت لے کر اٹھیں ہیں اس کے لیے کبھی بھی سازگار حالات میسر نہیں ہوئے ہیں لیکن یہ راستہ انبیاء کا راستہ ہے اور ہر کارکن کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے دلوں کو دستک دے اور دعوت و دین کا کام کرے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایک داعی کی حیثیت سے ہمیں مزید محنت کرنا ہوگی جس کے لیے ہمیں دعوت ودین کے میدان میں اپنے اخلاص سے لوگوں کو قائل کرنا ہوگا ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے تین لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے ہیں ،2018ء کے انتخابات کے لیے ہمیں ابھی سے پلاننگ کرنا ہوگی،افراد سازی کرنا ہوگی ،گھر گھر عوامی رابطے کرنا ہوں گے ،اس لیے ووٹر لسٹوں کی درستگی کی کوشش کرنا ہوگی،تاکہ دھاندلی کو روکا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو منفی استعمال کرنے کے بجائے اس کا درست استعمال کیا جائے تو بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افرادی قوت میں بھی اضافہ کرنا ہے،جس کے لیے تمام اضلاع کو اپنے اپنے ضلع میں ہدف دیا جاچکا ہے ۔ہر کارکن کی ذمہ دار ی ہے کہ سو افراد کے ساتھ رابطے میں رہے ۔اس لیے تمام زونلز اور تمام حلقہ جات میں کیمپ بھی لگائیں جائیں ،دعوت ودین کے کام کو عام کیا جائے اور کراچی کے عوام کو اندھیروں سے آزاد کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :