جنوبی افریقی صدرکا پارلیمنٹ میں اسٹیٹ آف دی نیشن خطاب ،ایوان میں ہلڑبازی

جمعہ 12 فروری 2016 21:47

پریٹوریا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کو پارلیمان میں اپنے اسٹیٹ آف دی نیشن خطاب کے دوران شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ملکی اپوزیشن نے ان پر بدعنوانی اور چوری کے الزامات عائد کرتے ہوئے بار بار ان کے خطاب میں خلل ڈالا۔ جیکب زوما پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ 16 ملین ڈالرز کے قریب رقم کا کچھ حصہ ملکی خزانے کو واپس کریں جو انہوں نے اپنی ذاتی رہائش کی تزئین وآرائش پر خرچ کیے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں ان کے خلاف مظاہرے بھی کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :