بلوچستان اسمبلی ،سید لیاقت آغا کی تحریک التوا بحث کیلئے منظور کرلی گئی

جمعہ 12 فروری 2016 21:40

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس دوران تحریک التواء نمبر 3ایوان میں پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کرلیا اور اس بحث 15فروری کو ہوگی ۔ تفصیلات کیمطابق بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفہ کے بعد سپیکر محترمہ راحیلہ حمید خا ن درانی کی صدارت میں شروع ہوا لیاقت آغا نے تحریک التوا ء نمبر 3ایوان میں پیش کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 18ترمیم کے بعد جس صوبے میں اس کے کارخانوں اور میلوں سے آمدنی ہوگی اس کا ٹیکس صوبے میں ہی جمعہ کرایا جائے گا۔ اس وقت ماربل سٹی میں 65سے زیادہ کارخانے لگے ہیں اس کے علاوہ حب میں بہت سی فیکٹریاں مگر اس کے ٹیکس سندھ میں جمعہ ہوتے ہیں اور ابھی تک تین ارب روپے کا ٹیکس سندھ میں جمع ہوچکا ہے جبکہ یہ ٹیکس بلوچستان میں جمعہ ہونا چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ میری اطلاع کے مطابق اس وقت پی پی ایل نے بلوچستان حکومت کے 15ارب روپے کے بقایا جات دینے ہیں جو ریالٹی ان کے ذمہ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تحریک التواء کو منظور کیا جائے جس پر اسمبلی نے تحریک التوا ء منظور کرلیا جس پر 15فروری کو بحث ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :