کوئٹہ سمیت بلوچستان کی تمام یونیور سٹیز، کالج اور سکولوں میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے،نواب ثناء اﷲ زہری

زندہ لوگ ہیں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اسمبلی میں اظہار خیال

جمعہ 12 فروری 2016 21:37

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام یونیور سٹی کالج اور سکولوں میں سیکورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں ہم زندہ لوگ ہیں کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہم اپنے بچوں کی دیکھ بال اچھی طرح کرنا جانتے ہیں ۔انہوں نے یہ بات جمعہ کی رات کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محرمہ یاسمین لہڑی کی تحریک التواء نمبر 2پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔

محترمہ یاسمین لہڑی نے اپنی تحریک التواء میں کہاتھا کہ یکم مار چ کو سکول کھل ر ہے ہیں باچاخان یونیور سٹی میں جو دہشتگردی کا واقعہ ہوا تھا اس پس منظر میں یہا ں پر ابھی تک کوئی سیکورٹی کا انتظام نہیں کیا گیا ہے جس پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے سخت احتجاج کیا اور کہاکہ تحریک التواء کو منظور نہ کیاجائے میں اس تحریک التواء کی مخالفت کر تاہوں میں اپنا سیکورٹی پلان اسمبلی میں نہیں بتا سکتا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ یہاں بتانے سے دہشتگردوں کی مدد کرنا ۔انہوں نے میڈیا پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگر کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہوتا تو جس طرح اس کی کوریج کی جاتی ہے وہ صحیح نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ بہت سی امن وامان کے حوالے سے جو ہم نے پلان بنائے ہیں اس کو اسمبلی کے فلور پر نہیں بتایا جا سکتا کیونکہ اس سے دہشتگرد ہوشیار ہوجاتے ہیں میں ان کیمرہ بریفنگ دینے کیلئے تیار ہوں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاکہ وزیر داخلہ ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طورپر اپوزیشن ارکان اسمیت تمام ارکان کے لئے سیکورٹی کے حوالے سے ان کمیرہ بریفنگ دی جائے تاکہ سیکورٹی کے حوالے سے جو اقدامات ہم نے کئے ہیں ان کے بارے میں تمام ارکان کو اعتماد میں لیا جائے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نوا ب ثناء اﷲ خان زہری نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی محترمہ یاسمین لہڑی تحریک التواء پر زور نہیں دینگی جس پر محترمہ نے اپنی تحریک التواء واپس لینے کا اعلان کیاجس کے بعد سپیکر محترمہ راحیلہ خان درانی نے تحریک التواء نمبر دو کو نمٹانے کی رولنگ دے دی ۔