ایف سی بلو چستان تفتان رائفلزاور بمبور رائفلز کا گوالی سٹاپ اور لوٹی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جمعہ 12 فروری 2016 21:17

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) فرنٹیئر کو ر بلو چستان تفتان رائفلز کی جانب سے گوالی شٹاپ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں 201مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں ۔ جن میں73مرد، 47عورتیں اور81بچے شامل تھے جبکہ بمبوررائفلز کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی میں فری میڈیکل کیمپ میں 119مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیرافگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپس ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں۔کیمپوں میں مو جو د لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانیوالی سہو لیا ت کی تعریف کی ۔فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :