تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے،ڈی سی او ساہیوال

جمعہ 12 فروری 2016 20:58

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء)ڈسٹرکٹ کوار ڈی نیشن آفیسر آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظا میہ نے سکولوں اور کا لجوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور کیٹگری اے اور اے پلس کے تمام تعلیمی اداروں میں با ؤ نڈری وال کی تعمیر‘خاردار تاروں کی تنصیب ‘سکیورٹی گارڈز کی بھرتی اور ان کو جدید اسلحہ کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔

کامسیٹ یونیورسٹی کو ناقص انتظامات پر سیل کردیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی جس میں ڈی او سی احمد خاور شہزاد‘ڈائر یکٹر بی زیڈ یو کیمپس ڈاکٹر معید احمد‘ڈپٹی ڈائر یکٹر کا لجز قاضی عبد الناصر اور ای ڈی او ایجو کشن محمد سلیم خان نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کا مسیٹ یو نیورسٹی میں سکیورٹی انتظامات تاحال مکمل نہ کر نے پر ڈی سی او نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور تسلی بخش انتظامات نہ ہو نے پر یو نیورسٹی کو سیل کر دیاہے ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع ساہیوال میں 161سکولوں اور کا لجز کو اے اور اے پلس کیٹگری میں رکھا گیا ہے جن میں سے 13اے پلس اور 134سرکاری ادارے اور 14نجی تعلیمی ادارے اے کیٹگری میں شامل ہیں ۔بی زیڈ یو ساہیوال کیمپس کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر معید احمد نے اجلاس میں بتایا کہ کیمپس کی بیرونی دیوار کو 8فٹ کر دیا گیا ہے اور اس پر خاردار تار لگانے کا کا م جاری ہے جبکہ 7سکیورٹی گارڈ بھی جدید اسلحہ سمیت تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔ڈی سی او آصف اقبال چوہدری نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا روزانہ کی بنیاد پر جا ئز ہ لیں تاکہ طلبہ و طالبات میں تحفظ کا احساس پید ا کیا جا سکے ۔