حکومت طلباء یونینزبحال کرکیطلبہ کو جمہوری حقوق دیئے جائیں ،اکرم رضوی

جمعہ 12 فروری 2016 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء)انجمن طلباء اسلام ناظم لاہور ڈوثیرن محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ جمہوریت بحال ہونے کے باوجود طلبہ یونینز بحال نہ ہونا افسوسناک ہے۔ حکومت طلباء یونین فوری طور پر بحال کرے او ر طلبہ کو جمہوری حقوق دیئے جائیں ۔ طلبہ سیاست سے ہی ملک کو اعلی قیادت میسر آتی ہے ۔ پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ضروری ہے کہ برصغیر میں شمع اسلام فروزاں کرنے والے اولیاء کرام کی تعلیمات کوعام کیا جائے تاکہ بارود کی بدبو کو درود کی خوشبو سے دیس نکالا دیا جا سکے ۔

برصغیر میں اولیاء اکرام نے اپنے کردار وعمل سے اسلام کا روشن معتدل پیغام پھیلایا ،اور انسانیت کو اخوت محبت اور روداری کا سبق دیا ،انگریز کے غلام حکمرانوں نے آزاد ملک میں بھی مسلمانوں کو غلام بنا رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

وطن عزیر اس وقت انتہائی نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے نام نہاد ملاں اسلام کے نام پر خونی کھیل کھیل رہے ہیں ۔اور دوسری طرف عالمی سطح پر پاکستان کی جغرافیائی سر حدوں کو منہدم کرکے پاکستان توڑنے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پنجاب عاملہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے منڈی بہاؤالدین روانگی سے قبل اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا ایک سازش کے تحت پاکستان کو اندرونی طور پر خلفشار کا شکار کرکے کمزور کیا جا رہا ہے ۔پورے ملک میں علاقائی ، برادری اور صوبائی تعصب پھیلاکر وطن عزیز کو معاشی طور پر زوال کا شکار کرکے غیر ملکیوں کو دعوت دی جا رہی ہے۔