چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی،ڈی پی او ننکانہ صاحب

جمعہ 12 فروری 2016 20:56

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب رانا ایاز سلیم نے کہا ہے کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت کے مطابق جس کسی بھٹہ مالک نے چائلڈ لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے یہ بات انہوں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام سرکل افسران ،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات کو ہدایت کی گی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں موجود بھٹہ جات کی نگرانی روزا نہ جاری رکھیں اور چائلڈ لیبر ایکٹ پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی ۔