پاکستان اور عراق دہشتگردی کیخلا ف جنگ، امت مسلمہ کے مابین تعاون کو فر وغ دینے کیلئے متحدہیں ، دونوں ممالک کو عالم اسلا م کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے نئے عزم کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دیناہوگا
سپیکر قومی اسمبلی سر دارایا زصادق کی عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یسٰین محمد کریم سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 20:52
اسلا م آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دارایا زصادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق دہشتگردی کیخلا ف جنگ، امت مسلمہ کے مابین تعاون کو فر وغ دینے اور جمہور یت کی مضبوطی کے لیے متحدہیں ، دونوں برادر اسلا می ممالک کو خطے خصوصاًعالم اسلا م کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یسٰین محمد کریم سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔سپیکر نے کہا کہ عراق مسلم دنیا کا ایک انتہائی اہم ملک ہے اور اپنے تاریخی ورثے کی وجہ سے عالم اسلا م میں قدر ومنزلت کی نگا ہ دیکھا جاتا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مشر ق وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے عراق میں امن کا قیام ضروری ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عراق کی میزبانی میں منعقد ہونے والی حالیہ اسلا می ممالک کی پارلیمانی یونین کی کانفرنس (پی یو آئی سی ) میں پوری اسلا می دنیا سے پارلیمانی وفود کی شر کت عراق پر اعتماد کا مظہر ہے ۔
سپیکر نے مسلم امہ میں پائے جانے والے تنازعات کے حل کے لیے عراق کی سفارتی کوششوں کو سر اہتے ہوئے پی یو آئی سی کانفرنس کے دوران پاکستان کے پارلیمانی وفد کے پر تپاک استقبال اور میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔پاکستان اور عراق کے درمیان مذہب ، تاریخ اور ثقافت کے دائمی رشتوں کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر نے دونوں برادر اسلا می ممالک کو خطے خصوصاًعالم اسلا م کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو عراق کی حکومت اور عوام کی ثابت قدمی اور استعداد پر بھر پور اعتماد ہے ۔سپیکر نے دونو ں ممالک کے پارلیمانوں کے مابین روابط کو فروغ دینے اور مختلف علا قائی اور بین الا قوامی فورمز پر ایک دوسر ے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے دونو ں ممالک کے مابین اقتصادی اور عسکری تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔انہوں نے عراقی سفیر کو مختلف شعبوں خصوصاً صحت ،قانون سازی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے بھر پور تعاون کا یقین دلا یا ۔عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یسین محمد کریم نے پاکستان کی طر ف سے عراق پربھر پور اعتماد کو سر اہتے ہوئے کہاکہ عراق پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات عراق کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طر ف سے قانون سازی اور گڈکورننس کے شعبوں میں تعاون ایک اہم سنگ میل ہے ۔انہوں نے دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سرادر ایاز صادق کے کردار کو سر اہا ۔ عراقی سفیر نے عالم اسلا م میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور پی یو آئی سی کانفرنس کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد کی طر ف سے عالم اسلا م کودرپیش مسائل کو اجا گر کرنے اور ان کے مستقل حل کے لیے دی جانے والی تجاویز کو بھی سر اہا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.