اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعہ 12 فروری 2016 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر گروپ کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے، بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کامرس ریگولر کے ضمنی امتحانات میں 14886 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 14271 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 6092 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 42.69 رہا۔

(جاری ہے)

کامرس ریگولر گروپ میں کوئی امیدوار اے ون گریڈ حاصل نہیں کرسکا،جبکہ 2 امیدوار اے گریڈ، 51 بی گریڈ، 801 سی گریڈ، 4474 ڈی گریڈ اور 764 ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :