غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، آغامقصود عباس

جمعہ 12 فروری 2016 20:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصود عباس نے کہاہے کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، تاکہ شہرکے انفرااسٹریکچرکوبہترکیاجاسکے اورغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کسی دباؤکو خاطرمیں نہ لاتے ہوئے سخت اورنتیجہ خیزکاروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے یہ بات ایس بی سی اے میں افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے تمام ڈائریکٹرزکوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے اپنے ٹاؤن /علاقوں میں ان تمام ملٹی اسٹوری بلڈنگز اور پرائیویٹ پروجیکٹ جس میں قانونی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرات کی گئی ہیں ان کو 3دن کے نوٹسزجاری کریں اور معیاد پوری ہونے پر سیل کردیں،انہوں نے مزید کہاکہ جہاں کہیں بھی یونٹس کی تعمیرات ہورہی ہے ان کی سیڑھیاں اگرنقشے کے مطابق نہیں ہیں تو انہیں منہدم کردیاجائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے افسران کوہدایت کی کہ ایسے تمام ریوائزپلان جنہوں نے این او سی سیل کی تجدید نہیں کروائی ہے کے خلاف بھی ایکشن لیاجائے اورایسے تمام شادی ہال جو رہائشی پلاٹس پر تعمیر ہیں یا ایمنٹی پلاٹس پر تعمیرکرلیئے گئے ہیں انہیں فور سیل کیا جائے اور ان پر مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ،ایسے تمام کمرشل پلاٹس جنہوں نے ابھی تک کمپلیشن جمع نہیں کروایاہے ان کو نوٹسزجاری کئے جائیں۔

ڈائریکٹرجنرل نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جن پروجیکٹس میں کارپارکنگ کی منظوری لی گئی اور یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی ان کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ا س موقع پر انہوں ان تعمیرات کے خلاف بھی کاروائی کی ہدایت کی جنہوں نے اب تک سول ایوی ایشن اتھارٹی اورپاکستان ائرفورس کی جانب سے جاری کردہ این او سی جمع نہیں کروائی ہے۔مزید ہدایت دیتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل آغامقصود عباس نے اجلاس میں شریک تمام افسران کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جتنی بھی غیر قانونی یونٹ طرز کی تعمیرات ہو رہی ہے ہیں ان کو منہدم کیا جائے اور اس ضمن میں احکامات نہ ماننے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ،کیونکہ تعمیراتی نظم نسق آپ کے فرائض میں شامل ہے اس لئے اس میں کوتاہی اوربددیانتی کی ذمہ داری بھی آپ پرہے، اجلاس میں ڈائریکٹرویجیلنس علی مہدی،ڈائریکٹرڈیزائن عمیرمقبول، آشکار داور، سیکریٹری ڈینجرزبلڈنگ، منیر بھمبرو،ڈائریکٹر صدر ٹاؤن ، جمیل میمن ،ڈائریکٹر ڈیمولیشن ، دیگرشعبہ جات اورٹاؤن ڈائریکٹرز سمیت ایس ایچ او ،ایس بی سی اے تھانہ محمدمعین بھی شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :