حضورؐ کی اسواہ حسنہ میں تمام مصائب ومشکلات کا حل ہے ،دین پر عمل کرکے معاشرے سے سود اور کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے، مفتی محمد نعیم
جمعہ 12 فروری 2016 20:48
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) معروف مذہبی اسکالروجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاہے کہ حضور ؐ کی اسواہ حسنہ میں تمام مصائب ومشکلات کا حل ہے ،دین پر عمل کرکے ہی معاشرے سے سود اور کرپشن کے خاتمہ ممکن ہے،تجارت اگردین کے مطابق کی جائے تو وہ عبادت ہے ، ان دین سے دوری اور بے رغبتی کے باعث معاشرہ تباہی کے دہانے پر ہے،پرامن معاشرے کے قیام کیلئے حضورکی سیرت کو اپنا ہوگا۔
جمعہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے علماء کرام اور معتقدین سے گفتگوکرتے ہوئے اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے ہر جگہ مسلمان ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں آپس کے جھگڑوں اور تنازعات نے امت مسلمہ کی طاقت کو پاش پاش کیاہے تو دوسری جانب فرقہ واریت کی آگ عالم اسلام میں تیزی سے پھیل رہی ہے ، انہوں نے کہاکہ دین سے دوری سنت سے بے رغبتی کے باعث امت مسلمہ اجتماعی طور پر مسائل سے دوچار ہے ، حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے دنیا کو امن کا درس دیا ہے، سرکار دوجہاں کی آمد دنیا ئے جہاں کے لیے رحمت ہے، فلاحی ریاست ا ورپرامن معاشرے کے قیام کے لیے حضور ﷺکی سیرت کواپناناہوگا، اسلامی تعلیمات اورسیرت سرورکونین سے دوری کے باعث آج مسلمان دنیا میں اجتماعی طور پرذلت کا شکار ہیں،کہاکہ حضورصلی اﷲ علیہ وسلم کی بحثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح وبہبودہے ،آپ نے عالم دنیا کو امن کادرس دیا باہم لڑنے والے عرب بھی آپ کے اخلاق کو دیکھ کر باہم شیروشکر ہوگئے ،انہوں نے کہاکہ آپ نے اپنی سچائی ، دیانت داری اور شفاف کردارسے دنیا میں انقلاب برپا کیا، انہوں نے کہاکہ آج مسلمانوں کو سیرت طیبہ پر عمل کرنے کی ضرورت ہے ہم حضور ﷺ سے عقیدت ومحبت کے دعویدارتوہیں لیکن ہماری عملی زندگی اس سے بالکل خالی ہے ،آج ایک عام مسلمان سے لیکربڑے مذہبی پیشواں تک حضور ﷺکی سیرت طیبہ پرعمل کرنے سے کوسوں دورہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
منشیات کی لعنت کوجڑسے ختم کرنے کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈائون جاری
-
گزشتہ 14 ماہ میں ملتان ریجن پولیس ملازمین کی 3758 اپیلوں پر فیصلہ سنایا گیا
-
نان سٹمپڈ اورجعلی سگریٹس کی فروخت کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن ،96 ملین روپے مالیت کے سگرٹیس ضبط
-
معروف عالم دین ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منا یاجائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.