کے 4منصوبہ ٹھٹھہ کی زرعی زمینوں کو بنجر کرنے کی سازش ہے،امیر حیدر شیرازی

جمعہ 12 فروری 2016 20:46

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء)مسلم لیگ (ن)کے رکن صو بائی اسمبلی سید امیر حیدر شا ہ شیرازی نے کہا ہے کہ کے 4منصوبہ ٹھٹھہ کی زرعی زمینوں کو بنجر کرنے کی سازش ہے ،حکومت سندھ کے اس خفیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ، اور اس معاملے پر اپوزیشن کو متحد کر کے اسیمبلی میں بھر پور احتجاج کریں گے ، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ کے 4منصوبہ ملک ریا ض کو خوش کر نے کے لیے شروع کیا گیا ہے ، جسے ٹھٹھہ ضلع کی زراعت کو شدید نقصان ہو گا ، کے 4منصوبے کو ہر حال میں تعمیر نہ ہونے دیں گے ، سندھ اسیمبلی میں اپوزیشن سے مشاورت کر کے اس منصوبے کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا ،انھوں نے کہا کہ کے 4منصوبے سے ٹھٹھہ ضلع کے ماہیگیروں کو شدید نقصان پہنچے گا ، ٹھٹھہ کے حصے کا پانی بند کر کے ہزاروں ماہیگیروں کو بے روزگا ر کر نے حکومتی سازش کو عوام کے سامنے بے نقا ب کریں گے ، حکومت سندھ کے اس خفیہ منصوبے کی مذمت کرتے ہیں ، جس کے عمل ہونے پر ٹھٹھہ ضلع میں خشک حالی پیدا ہو گی ۔