پاکستان جاپان کیساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے، جرائم کی روک تھام، موثر تفتیش، کوئیک ریسپانس سسٹم کے سلسلے میں جاپان کے مزید ادارہ جاتی تعاون کا خیر مقدم کرے گا
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکی سبکدوش جاپانی سفیر ہیروشی انوماتا سے الوداعی ملاقات میں گفتگو
جمعہ 12 فروری 2016 20:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس میں مزید مضبوطی اور فروغ کا خواہاں ہے، جاپان نے ہمیشہ پاکستانی قوم کے اقدار، جذبات اور مفادات کو مقدم رکھا ، پاکستان جرائم کی روک تھام، موثر تفتیش، کوئیک ریسپانس سسٹم اور ٹریفک کے بہتر انتظام کے سلسلے میں جاپان کی طرف سے ادارہ جاتی طور پر مزید تعاون کا خیر مقدم کرے گا۔
وہ جمعہ کو یہاں سبکدوش ہونیوالے جاپانی سفیر ہیروشی انوماتا سے الوداعی ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں پاک جاپان تعلقات اوردو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ نے الوداع ہونے والے جاپانی سفیر کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(جاری ہے)
جاپانی سفیر نے اپنی مدتِ تعیناتی کے دوران مکمل تعاون فراہم کرنے پر حکومت پاکستان اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے خلوص، دوستی اورمہمان نوازی کی انمٹ یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔
پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے جاپانی سفیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے پچھلے ڈھائی سالوں میں پاکستان میں امن امان کی صورتحال میں واضح اور مثبت بہتری آئی ہے جس کی واضح مثال کراچی میں جاپانی سرمایہ کاروں کی آمدو رفت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہے۔ وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاک جاپان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں جاپانی سفیر کی خدمات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس میں مزید مضبوطی اور فروغ کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ جاپان ایک ایسا ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستانی قوم کے اقدار، جذبات اور مفادات کو مقدم رکھا ہے اور اس دوستی کی پاکستانی قوم سے کبھی کوئی قیمت نہیں مانگی۔ امن و امان کی بہتری اور پولیس کی استعدادِکار بڑھانے کے سلسلے میں حکومت جاپان کی طرف سے اب تک مہیاکئے گئے تعا ون کو سراہاتے ہوئے وزیرِداخلہ کہا کہ پاکستان جرائم کی روک تھام، موثر تفتیش، کوئیک ریسپانس سسٹم اور ٹریفک کے بہتر انتظام کے سلسلے میں جاپان کی طرف سے ادارہ جاتی طور پر مزید تعاون کا خیر مقدم کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.