(ن) کے رکن اسمبلی ارشاد احمد کی نااہلی کے لیے د ائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

جمعہ 12 فروری 2016 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 233وہاڑی سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی ارشاد احمد کی نااہلی کے لیے د ائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور رکن اسمبلی کو 23فروری کے لئے نوٹس جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے حلقے کے ووٹر فضل الرحمن کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ رکن اسمبلی ارشاد احمد کی بی اے کی ڈگری بوگس ہے اور اس بات کو چھپایا گیا ہے۔رکن اسمبلی آئین کے آرٹیکل 62 ،63 پر پورا نہیں اترتے ہیں اس لیے ان کو نااہل قرار دیا جائے۔ فاضل عدالت نے الیکشن کمیشن اور رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی ۔