واپڈا تھارٹی نے واٹرونگ، ہائیڈل بجلی گھروں اور کامن سروسز میں تعینات ہزاروں ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس ادا کرنے کی منظوری دیدی

دس سالہ سروس رکھنے والے کیڈر ملازمین کو ان کی سنیارٹی کی بنیاد پر پچاس فیصد کوٹہ مطابق دو پے سکیل اپ گریڈ کیے جائیں گے ‘ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر زیونین اور واپڈا اتھارٹی کے مابین باہمی مذاکرات میں فیصلے

جمعہ 12 فروری 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) واپڈا اتھارٹی نے واٹرونگ، ہائیڈل بجلی گھروں اور کامن سروسز میں تعینات ہزاروں ملازمین کو بہتر کارکردگی کے پیش نظر ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس ادا کرنے کی منظوری دیدی ،اسی طرح دس سالہ سروس رکھنے والے کیڈر ملازمین کو ان کی سنیارٹی کی بنیاد پر پچاس فیصد کوٹہ مطابق دو پے سکیل اپ گریڈ کیے جائیں گے جن ملازمین کی اپنے کیڈر میں ترقی کے مواقع موجود نہیں ہیں ان کی دس سال مدت ملازمت کے پیش نظرسو فیصدی کوٹہ مطابق تنخواہ کے دو سکیلوں میں اضافہ کردیاجائے گا ۔

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یہ فیصلے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر زیونین سی بی اے اور واپڈا اتھارٹی کے مابین باہمی مذاکرات میں منظور کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان مذاکرات کے تحت واپڈا اتھارٹی نے واپڈا ملازمین کے بچوں کو کالج اور یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے پر انہیں 800 روپے ماہانہ وظیفہ دیاجائے گا ادارہ واپڈا میں ایک تا دس سکیل میں سیکورٹی عملہ کو شفٹ الاؤنس چھ صد روپے ماہوار اور دس سکیل سے اْوپر ملازمین کو 900 روپے ماہانہ یہ الاؤنس دیاجائے گا سلیکشن گریڈ حاصل کرنے والے ملازمین کو بیس سال سروس پر سو فیصد کوٹہ مطابق ایک سکیل اپ گریڈ کیاجائے گا درجہ چہارم کے صفائی کرنے والے سٹاف کو پانچ صد روپے جبکہ لفٹ آپریٹر کارکنوں کو ایک ہزار روپے ماہانہ الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے طبی سہولت کو بہتر بنانے کے لئے ڈاکٹر اور میڈیکل عملہ کی ضرورت کے مطابق جلد بھرتی کی جائیگی اس معاہدہ سے پندرہ ہزار واپڈا ملازمین مستفید ہوں گے اس موقعہ پر یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری خورشیداحمد، عبدالطیف نظامانی صدر، حاجی رمضان اچکزئی، گوہر تاج اور واپڈا اتھارٹی کے ارکان نے شرکت کی آخر میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ وہ اس قومی ادارہ کی مسلسل ترقی میں اضافہ کے لئے کوئی کسر ایفاء نہیں کریں گے۔