اسلام آباد ہائی کورٹ نے گاڑی حادثہ میں سیکورٹی گارڈ کی موت سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر جاں بحق سیکورٹی گارڈ کی بیوہ اور بیٹے کو طلب کرلیا ، سماعت 4 مارچ تک ملتوی
جمعہ 12 فروری 2016 19:53
اسلام آباد ۔ 12 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔12 فروری۔2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گاڑی حادثہ سے سیکورٹی گارڈ کی موت سے متعلق ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر جاں بحق سیکورٹی گارڈ کی بیوہ اور اس کے بیٹے کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔
(جاری ہے)
جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نورالحق این قریشی پر مشتمل سنگل بینچ نے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی جانب سے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی تو ایس ایچ او تھانہ کوہسار نے عدالت میں پیش ہو کر رپورٹ جمع کرائی جس پر عدالت نے جاں بحق ہونے والے سیکورٹی گارڈ کی اہلیہ اور اس کے بیٹے کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ مقامی عدالت نے گاڑی حادثہ میں سیکورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے کے الزام میں رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس کو روحیل اصغر نے اپنے وکیل فیصل محبوب کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.