پاکستان اور لاہور ٹیکس بار نے ایمنسٹی سکیم کو فائدہ مند قرار دیدیا

جمعہ 12 فروری 2016 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) پاکستان ٹیکس بار اور لاہور ٹیکس بار نے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی مکمل حمایت کا اعلان کر تے ہوئے سکیم کو سودمند قرار دیا ہے۔ اس امر کا اظہار لاہور ٹیکس بار میں پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے رضا کارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے متعلق سیمینار میں کیا گیا۔ سیمینار میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان فیڈرل بور ڈ آف ریونیو کے رکن آئی آر پالیسی رحمت اللہ وزیر، پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر محسن ندیم، نائب صدر محسن ورک، لاہور ٹیکس بار ایسو سی ایشن کے صدر محمد منشاء سکھیرا، جنرل سیکرٹری، قمرالزمان چودھری اور آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنر ل سیکرٹری نعیم میر نے خظاب کیا۔

(جاری ہے)

ہارون اختر خان نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد نان فائلرز کے لیے بنکنگ کے لین دین پر ود ہو لڈنگ ٹیکس کی شرح 0.3فیصد سے بڑھ کر دوبارہ 0.6فیصد ہو جائے گی جو تاجر اس سکیم میں شامل نہیں ہونگے ان کو فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نوٹس بھیج کر 35فیصد ٹیکس وصولی اور جرمانہ عائد کرے گا، بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ جلد آرہا ہے اس کے تحت جو بے نامی اکا?نٹ پکڑا گیا وہ ضبط کر لیا جائے گا۔

ہارون اختر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح علاقے میں بہت کم ہے۔ بیس کروڑ کی آبادی میں ٹیکس دہندگان کی شرح صرف نصف فیصد ہے بھارت میں یہ شرح ساڑھے چار فیصد ہے۔ رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے ٹیکس دہندگان کی تعداد دوگنا ہو جائے گی۔ اس طرح کی سکیمیں امریکہ اور کینیڈا میں بھی ہیں۔ ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ حکو مت یقین دلاتی ہے کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے تحت گوشوارے جمع کروانے والوں میں کسی شخص کے سابقہ کیس نہیں کھو لے جائیں گے۔

سکیم کے تحت آنے والوں کے کیسز مکمل طور پر آڈٹ سے مستثنی ہونگے یہ ٹیکس دہندگان سیلز ٹیکس سے بھی باہر ہونگے۔ رضا کارانہ ٹیکس سکیم کے تحت تاجروں کو 4سال تک آڈٹ سے استثنیٰ دیا جائے گا۔ حکو مت نے جو رضاکارانہ سکیم متعارف کرائی ہے تاجر اس سے فائدہ اٹھائیں۔ سیمینار میں پنجاب بھر کی ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے نمائندوں، عہدیداروں سمیت ایف بی آر لاہور کے تمام کمشنروں اور چیف کمشنروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

آل پاکستان انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری نعیم میر نے ٹیکس بار لاہور کے صدر ، سیکرٹری و دیگر عہدیداروں نے رضا کارانہ ٹیکس سکیم کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے تاجر دوست رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی ایشو حکومتی ایوانوں میں پہنچانے تحفظات دور کرانے پر مبارکباد پیش کی

متعلقہ عنوان :