13 ممالک کی یونیورسٹیوں میں ”پاکستان چیئرز“ خالی ہونے کا انکشاف

تقرریاں نہ ہونے کی وجہ سے دیگر ممالک میں طلباء کے اندر پاکستان کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے لئے کوئی کام نہیں ہورہا

جمعہ 12 فروری 2016 18:48

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) شعبہ تعلیم سے وابستہ ایک غیر سرکاری ادارے نے ایک تازہ رپورٹ میں پاکستانی حکومت کی توجہ ان اہم مسئلہ کی طرف مبذول کروائی ہے کہ برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور وسط ایشیائی ریاستوں سمیت مختلف ممالک کی 13یونیورسٹیوں میں ”پاکستان چیئرز“ پر کئی سالوں سے تقرریاں نہیں ہو سکیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ رپورٹ صدر مملکت کو بھی ارسال کی گئی ہے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے بتایا متعلقہ اداروں اور وزارتوں سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔

صدرمملکت کے قریبی ذرائع کے مطابق سابقہ دور حکومتوں میں اور نہ ہی (ن) لیگ کی حکومت نے ”پاکستان چیئرز“ پر تقرریوں کے اہم مسئلہ پر حکمت عملی ترتیب دی جس کی وجہ سے13غیر ملکی یونیورسٹیوں میں موجود ”پاکستان چیئرز“ خالی پڑی ہیں۔جس کی وجہ سے ان ممالک کے طلباء کے اندر پاکستان کے بارے میں آگہی پیدا کرنے کے لئے کوئی کام نہیں ہورہا۔

متعلقہ عنوان :