ویٹرنری یونیورسٹی میں جی آ ر ای ٹیسٹ کی تیاری کے موضوع پر ورکشاپ

جمعہ 12 فروری 2016 18:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 فروری۔2016ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے سینٹر فار ایجو کیشن پا لیسی اینڈ ایڈ منسٹر یشن (سیپا) نے یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے گذشتہ روز جی آ ر ای فلبرا ئٹ ٹیسٹ کی تیاری کے موضوع پر ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے افتتاحی سیشن کی صدارت کی اور شرکا پر زور دیا کہ وہ پوری توجہ سے ورکشاپ میں حصہ لیں جی آ ر ای ٹیسٹ کی تیاری کریں اوراعلی تعلیم حصول کے لیئے امریکا کی یونیورسٹیوں کا انتخاب کریں۔

سینٹر فار ایجو کیشن پا لیسی اینڈ ایڈ منسٹر یشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے ورکشاپ کے ا غرا ض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ یونائیٹڈ سٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان سے ذیشان راحت قریشی ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے جنھو ں نے جی آر ای ٹیسٹ کی تیاری کیلئے مختلف ٹیکنیکس کے بارے شرکا کو تربیت دی ۔ پو سٹ گر یجو یٹ طلبہ اور اساتذہ نے ورکشاپ میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :