راولپنڈی آ رٹس کو نسل میں صداقت طاہرؔ کی شاعری پر مبنی کتاب’سرکرب‘ کی تقریبِ رونمائی

جمعہ 12 فروری 2016 18:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) ادبی تنظیم پیاس اور راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام نوجوان شاعر محمدصداقت طاہرؔ کی شاعری پر مبنی تصنیف’سرکرب‘ کی تقریبِ رونمائی منعقدہوئی۔

(جاری ہے)

تقریب کی صدارت سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارعتیق احمدخان نے کی اورمعروف دانشورڈاکٹرمقصودجعفری، ڈاکٹرزاہدچغتائی مہمانانِ خصوصی جبکہ سینئرشاعرآفتاب ضیاء اورپروفیسرباقروسیم قاضی مہمانانِ اعزازتھے۔

تقریب میں نظامت کے فرائض محمدعمیق خان نے اداکیے۔دیگرمقررین میں پروفیسراشتیاق احمدقمر،عارف فرہاد،فاران شاہد،پرویزاختر،محمدمشاق،شیرعلی اوردیگرشامل تھے جنہوں نے صداقت طاہرؔ کی پہلی کتاب ’سرکرب‘ پرروشنی ڈالی۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدنے تقریب کے آخرمیں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :