پنجاب کے 17اضلاع میں کراچی طرز پر دہشتگردوں‘ سہو لت کاروں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں رینجر ز تعینات ہو نے کا امکان

ایف آئی اے اور نیب کی ٹیمیں بھی کاروا ئی کر یں کر پٹ سیا ست دانوں‘ قبضہ گرپوں میں بھی تشویش کی لہر

جمعہ 12 فروری 2016 18:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) پنجاب کے 17اضلاع میں کراچی طرز پر دہشت گردوں، سہو لت کاروں کے خلاف آپریشن کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں رینجر ز تعنیات ہو نے کا امکان ایف آئی اے اور نیب کی ٹیمیں بھی کاروا ئی کر یں گی کر پٹ سیا ست دانوں اور قبضہ گرپوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی تفصیلات کے مطا بق ذرائع کے مطا بق پنجاب کے 17اضلاع فیصل آباد، ملتان ،بہا ولپور،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان سر گودھا سمیت دیگر بڑئے اضلاع میں دہشت گردوں اور سہو لت کا روں کے خلاف کرا چی طرز پر آپریشن کر نے کا فیصلہ ہو گیا ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اور نیب بھی اپنی کار وائیاں کر سکے گی آئند چند روز میں17اضلاع میں رینجر تعنیات ہو سکتی ہے ذرائع نے بتایا کہ وزارت دا خلہ کے اس فیصلے کے بعد پنجاب بھر میں تھر تھلی مچ گئی بیشتر کا لعدم مذہبی تنظیموں کے کار کن زیر زمیں چلے گئے اور زیادہ تر کا رکنوں مکمل لا تعلقی کا اظہار کر دی کر پٹ سیا ست دانوں اور قبضہ گرپوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

متعلقہ عنوان :