چکوال ‘تیز رفتار ٹرک کی منی ٹرک سے ٹکر ‘منی ٹرک تباہ ‘ڈرائیور شدید زخمی

جمعہ 12 فروری 2016 18:29

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) چکوال سوہاوہ روڈ پر ڈوہمن موڑ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے منی ٹرک کو ٹکر مار دی ‘منی ٹرک تباہ اور ڈرائیور شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

راحیل مبشر ولد گلزار احمد سکنہ پھلرواں تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا نے بیان دیا کہ وہ شاہ زور منی ٹرک نمبری9008/LZBپر سرگودھا سے گوجر خان جا رہا تھا کہ جب ڈوہم موڑ پر پہنچا تو ایک ہینو ٹرک نمبر810PKOجس کو ڈرائیور اسم ومسکن نامعلوم انتہائی تیز رفتاری و غفلت لا پرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور اس کی شاہ زور کو ٹکر ماری جس سے وہ زخمی ہو گیا اور شاہ زور کا بھی کافی نقصان ہوا جس پر مقدمہ درج ہوا۔

متعلقہ عنوان :