کراچی، اشتہاری کمپنیاں نام نہاد ایام کے نام پر بے ہودگی پھیلا رہی ہیں، حافظ عبد الواحد شیخ

جمعہ 12 فروری 2016 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے امیر حافظ عبد الواحد شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی ویلنٹائن ڈے کی تقریبات پر پابندی عائد کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ہرمعاشرے کیاپنی روایات و اقدار ہوتیہیں ،اسلامی معاشرے کی بنیاد ایک نظریہ پرقائم ہے اور اسلام کی بنیاد پر بننے والے ملک ان ایام کومنانے کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں ویلنتائن ڈے کی تقریبات کے انعقاد پرپابندی عائد کرے ۔ اشتہاری کمپنیاں اپنے کاروباری مقاصد کے لیے بے ہودگی اور بے حیائی کو پروان چڑھا رہی ہیں اور نام نہاد ایام کے نام پر نوجوان نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔ حکومت اس غیر اسلامی اور بے ہودہ تہوار کو پاکستان میں پنپنے نہ دے اور اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اشتہاری کمپنیوں کی جانب سے ان ایام کی تشہیر کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :