اتحادواتفاق اوردرپیش مسائل کے خاتمے کے لیئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے سے گریزنہیں کریں گے، ،غلام حسین عمرانی

جمعہ 12 فروری 2016 18:13

․کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) عمرانی قومی اتحادکے چیئرمین ٹکری عبدالوھاب عمرانی ،غلام حسین عمرانی اوردیگرنے اپنے بیان میں میرعبدالستارعمرانی کی جانب سے بینچہ قلات میں قبیلہ کاایک گرینڈجرگہ منعقدکرنے کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے اسے وقت کی ایک ضرورت اوردانشمندانہ فیصلہ قراردیاہے ،انہوں نے کہاہے ہے کہ قبیلہ کوایک پلیٹ فارم پرمتحدکرکے انہیں ایک مضبوط قوت بنانے کے لیئے اس طرح کی اقدامات ناگزیرہیں تاکہ ہمیں باہمی اتحادواتفاق اوراپنے مسائل کے خاتمے کے لیئے مشاورت وربط کاموقع مل جائے ،انہوں نے کہاکہ عمرانی قبیلہ میں بیداری کی جولہراُٹھ چکی ہے وہ حوصلہ افزاہے اوران شاء اﷲ اب ہم مزیدموثراندازمیں اپنی قوت کامظاہرہ کرسکیں گے ،ٹکری عبدالوھاب عمرانی نے اپنی جانب سے جرگہ کے انعقادکے حوالے سے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ وہ قبیلہ کے اتحادواتفاق اوردرپیش مسائل کے خاتمے کے لیئے اپنی صلاحیتوں کوبروئے کارلانے سے گریزنہیں کریں گے،قبیلہ کے عمائدین کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کوکامیابی سے ہمکنارکرنااپنامشن سمجھتے ہیں جس کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :