آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان کے نامزد سفیر حضرت عمر زخیل وال کی ملاقات

پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 12 فروری 2016 17:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے پاکستان میں افغانستان کے نامزد سفیرڈاکٹر حضرت عمر زخیل وال نے ملاقات کر کے پاک افغان سرحدی سیکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں افغانستان کے نامزد سفیرڈاکٹر حضرت عمر زخیل وال نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر افغانستان کے نامزد سفیرڈاکٹر حضرت عمر زخیل وال نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے سرحد کی سیکیورٹی ،باہمی دلچسپی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔