ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں سالانہ سپورٹس ڈے 2016ء کا انعقاد ‘ڈی سی او سلمان غنی کی بطور مہمان خصوصی شرکت

جمعہ 12 فروری 2016 17:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ بلھے شاہ ڈگری کالج قصور میں سالانہ سپورٹس ڈے 2016ء کا انعقاد گزشتہ روز ہوا۔ جس میں ڈی سی او قصور و چیئر مین بورڈ آف گورنر ڈی پی ایس سلمان غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پرنسپل کرنل (ر) محمد عدیل ، ایڈمنسٹریٹر ڈی پی ایس محمدجہانگیر چوپڑہ ، ممبر زبورڈ آف گورنرزراؤ اختر علی ، ڈاکٹر مسعود ساجد ، عمران انصاری اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

سپورٹس ڈے میں طلباء و طالبات نے پی ٹی شو ،روایتی پروگرام ، ٹیبلو پیش کئے اور بوائز کی دوڑ ہوئی ۔ علاوہ ازیں ٹیچرز اور ایڈمن سٹاف کے درمیان رسہ کشی کا بہت دلچسپ مقابلہ ہوا جو ایڈمن سٹاف نے جیت لیا ۔ پروگرام کے شرکاء خصوصاً ڈی سی او سلمان غن نے سکول انتظامیہ کی اس کاوش کو بہت سراہا ۔ قبل ازیں ڈی سی او قصور نے مشعل جلا کر سپورٹس ڈے کا افتتاح کیا ۔ بعدازاں ڈی سی او قصور کو سکول انتظامیہ کی طرف سے سوینئر پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :