برقی لائنوں کی مرمت کے باعث مختلف علاقوں کی بجلی بندرہے گی ، کیسکو

جمعہ 12 فروری 2016 17:41

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں 14فروری کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازار، بروری روڈ، انٹرکنیکٹر، ایم ای ایس، کینٹ اورسٹیڈیم فیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز 15فروری کوشیخ ماندہ گرڈسٹیشن کے ائیرپورٹ اورسریاب گرڈکے سریاب II، شاہنوازفیڈروں سے 11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔ زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :