سرحدی علاقے میں مرغابی کا شکار کرنے پر دو ملزمان سے 26 ہزار روپے محکمانہ معاوضہ وصول

جمعہ 12 فروری 2016 17:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات وپارکس پنجاب خالد ایاز خان کی تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم نے پاکستان رینجرز کی مدد سے سرحدی علاقے میں غیر قانونی طور پر مرغابی کا شکار کرنے پر محمد سلیم ولد معراج دین اور اصغر علی ولد شیر محمد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سے 26 ہزار روپے بطور محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد سلیم اور اصغر علی برج کمپنی چکرالی تحصیل مریدکے ضلع شیخوپورہ میں مرغابی کا شکار کررہے تھے ۔اطلاع ملنے پر ضلعی افسر جنگلی حیات فتح اﷲ شاہ نے واچرز ارشد کمبوہ اور محمدیوسف کے ہمراہ رینجرز کی مدد سے چھاپہ مار کر ملزمان سے دو تلیراور ایک چاہابرآمد کر لیا اورکاررروائی کرتے ہوئے ان سے 26 ہزار روپے بطور محکمانہ معاوضہ وصول کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :