سندھ سرکارکی غفلت سے اسکول کے بچے بھی محفوظ نہیں ہیں،اسماعیل راہو

سندھ حکومت کی جانب سے اسکولوں کی سیکورٹی کوفراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے ،اسلم ابڑو

جمعہ 12 فروری 2016 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) مسلم لیگ ن سندھ کے صدرمحمداسماعیل راہو،سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کراچی میں 2گھنٹوں کے دوران یکے بعددیگرے تھانے ،کالج اوراسکول پرتین دستی بم حملوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے اسکولوں کی سیکورٹی کوفراہم کرنے کے دعوے دھرے رہ گئے،سندھ حکومت کواسوقت ہی الرٹ ہوجاناچاہیئے تھا جب دہشتگردوں کے حملوں کاخدشہ ظاہرکیاگیاتھا،سندھ حکومت کی نااہلی سے اسکولوں میں بچے بھی محفوظ نہیں ہیں ،سندھ کے تمام اسکولوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے ،اسماعیل راہواورمحمداسلم ابڑونے مبینہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن،کریم آباداپواگرلزکالج ،نارتھ ناظم آبادنجی اسکول میں دہشتگردوں کے دستی بم حملوں سے ایک پولیس اہلکارسمیت تین بچوں کی زخمی ہونے پرشدیدافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اسکول انتظامیہ کو اپنے طورپربھی بچوں کی فول پروف سیکورٹی کیلئے بہترانتظامات کرناہوں گے،سندھ حکومت خواب غفلت کی نیندسورہی ہے اسے بچوں کی مستقبل کی ذرابھی پروانہیں ؟ اسکول کی عمارتوں کے باہر سیکورٹی اہلکاروں کوفوری تعینات کیاجائے ،مسلم لیگ ن سندھ کے رہنماؤں نے کراچی کے اسکولوں پرحملوں کی سندھ حکومت کی ناکامی قراددیاہے ۔

متعلقہ عنوان :