745ایل ایچ وزیٹرز کو محفو ظ پیدا ئش کے لئے تر بیت دی جا ر ہی ہے،جا م مہتا ب حسین ڈہر

جمعہ 12 فروری 2016 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ جیکب آبا د انسٹیٹیو ٹ آف میڈیکل سا ئنسز کو یو ایس ایڈ کے تعا ون سے ایک عا لمی معیا ر کا ادا رہ بنا یا جا ئے گا ۔اہلیت کی بنیا د پر تکنیکی ،طبی اور دیگر عملے کو اوپن ما ر کیٹ سے معیا ر ی مشا ہیر پر بھر تی کیا جا ئے ۔یہ با ت آج انہو ں نے سندھ اسمبلی میں اپنے دفتر میں یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈا ئریکٹر سندھ اور بلو چستا ن گریگ جی بک سے گفتگو کر تے ہو ئے کی ۔

اس مو قع پر سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو ،ڈاکٹر دبیر احمد اور ڈاکٹر ذوالفقا ر بھی مو جو د تھے ۔صو با ئی وزیر صحت نے سیکریٹری صحت کو ہدا یت کی ہے کہ وہ ادار ے کو فعا ل بنا نے کے تما م سر کا ر ی رکا وٹو ں کو فو ر ی طو ر پر دو ر کر لیا اور تما م انتظا می وما لی معاملا ت کو جلد از جلد حل کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے مزید کہا کہ تما م اسٹیک ہو لڈرز کو سا تھ لیکر چلیں کیو نکہ جے آئی ایم ایس نہ صر ف اندرو ن سندھ کے مریضو ں کو فا ئدہ دے گا بلکہ بلوچستا ن کے دور درا ز علا قے کے مریضو ں سہو لیا ت دی جا ئیں گے ۔

بعدازا ں میڈیا کے نما ئندو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ تھر میں 07رو ل ہیلتھ سینٹر ،8بنیا دی صحت کے مر اکز اور 202ڈسپینسریا ں کا م کر رہی ہیں جبکہ بینڈز ،تھر ڈیپ اور دیگر این جی او ز کے سا تھ مل کر 4x4ایمبو لینس کے ذریعے حا ملہ خوا تین اور نو زائیدہ بچو ں کو طبی سہو لیا ت ان کی دہلیز پر فرا ہم کی جا رہی ہیں ۔

ایک سوال کے جوا ب میں صو با ئی وزیر صحت نے بتا یا کہ 642لیڈی ہیلتھ ورکرز اور 103دا ئیو ں کو پیدا ئش کے عمل کو محفو ظ بنا نے کی بنیا دی تر بیت دی جا رہی ہے تا کہ حاملہ خوا تین اور نوزا ئیدہ بچو ں کی زندگی کو محفو ظ کیا جا سکے ۔انہو ں نے کہا کہ پہلے مر حلے میں 165تعلیم یا فتہ نہ لڑ کیو ں کو تر بیت دی گئی ہے جبکہ اگلے مر حلو ں میں مزید سینکڑو ں تعلیم یا فتہ لڑ کو ں کی تربیت دی جا ئے گی تا کہ بیما ر حا ملہ خوا تین اور بچو ں کی بنیا دی سہو لیا ت دی جا ئیں۔

متعلقہ عنوان :