اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 200 کمانڈوز انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فراہم کریں گے،اے آئی جی مقصود احمد

جمعہ 12 فروری 2016 17:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) اے آئی جی سیکیورٹی سندھ پولیس مقصود احمد نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 200کمانڈوز15 فروری سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران عملے کو کراچی کے مختلف حساس علاقوں میں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس کے احکامات کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے مربوط سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس کے تحت 200 کمانڈوز جدید اسلحہ ومواصلاتی نظام اور دیگر سازوسامان کے ساتھ پولیو عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

انھوں نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم 15 سے 19 فروری تک جاری رہے گی اور والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ آئندہ نسل کو پولیو جیسی موذی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔ مقصود احمد نے کہا کہ مربوط سیکیورٹی پلان کے تحت اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی خصوصی و جدید پیشہ وارانہ تربیت یافتہ اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ) (S.W.A.T ٹیم کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی۔

متعلقہ عنوان :