کوئٹہ اور تربت میں فورسز کا سرچ آپریشن ،6افراد کو گرفتار کرلیا

جمعہ 12 فروری 2016 17:26

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) کوئٹہ اور تربت میں فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران چھ افراد کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور فوجی وردیاں بھی برآمد ہوئیں ۔ایف سی ترجمان کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں ایف سی اور حساس ادارے نے مشترکہ آپریشن کیا۔۔

(جاری ہے)

جہاں سے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دوربین ، فوجی وردیاں اور دیگر سامان برآمد کرلیا ،دریں اثناء کوئٹہ میں پولیس اور ایف سی نے سریاب کے علاقے موسی کالونی میں سرچ آپریشن کیا ، کارروائی کے دوران تین فراد کو گرفتار کرلیا ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے دہشتگردی اور دیگر جرائم سے متعلق تفتیش کی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :