ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، چیف سیکرٹری کی ہدایت
محکمے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپورتعاون کریں ‘خضر حیات گوندل
جمعہ 12 فروری 2016 17:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء ) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے ہدایت کی ہے کہ صوبے میں جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ایڈمنسٹریٹو سیکریٹریز اپنے محکموں کی ترقیاتی سکیموں کا ماہانہ جائزہ لیں اور ان کی باقاعدہ مانیٹرنگ یقینی بنا ئیں۔یہ ہدایت انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔
کانفرنس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام، سٹیزن فیڈ بیک ماڈل، پینشن اور محکمانہ کارروائی کے کیسز اور دیگر انتظامی امور زیر بحث آئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ صوبے میں انفراسٹرکچر اور تعلیم و صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے متعدد منصوبے جاری ہیں جن کی بر وقت تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔(جاری ہے)
چیف سیکرٹری نے محکموں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کو تسلی بخش قرار دیا تاہم انہوں نے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہسٹیزن فیڈ بیک ماڈل عوامی رائے جاننے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ماڈل کومزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ چیف سیکریٹری نے ہدایت کی ہے کہ تمام محکمے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے بھرپورتعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قومی سرمایہ ہیں، ان کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہئے۔ انہوں نے پنشن اور محکمانہ کارروائی کے زیر التو کیسز کو جلد از جلد نمٹانے کا حکم بھی دیا۔ کانفرنس میں باچا خان یورنیورسٹی اور کوئٹہ حملے میں شہید ہونیوالوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری شمائل احمد خواجہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،کمشنراوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب، مختلف محکموں کے ایڈمنسٹریٹوسیکرٹریزاور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.