برطانوی کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 0کے مجموعی سکور پر ڈھیر ،103سالہ پرانا ریکارڈ برابر کردیا
ذیشان مہتاب جمعہ 12 فروری 2016 17:00
کینٹربری(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) کرکٹ کو اتفاق کا کھیل کہا جاتا ہے جہاں کبھی گیند اور کبھی بلا اپنے جوہر دکھاتا ہے تاہم بعض اوقات اس کھیل میں ایسے ریکارڈ بھی بن جاتے ہیں جن کے بارے میں سوچنا بھی محال ہوتا ہے ، ایسا ہی ایک ریکاڈر برطانوی کلب کرکٹ میں قائم ہوا ہے جہاں مقامی کلب کی ٹیم محض 121رنز کے تعاقب میں ایک بھی رن سکور کیے بغیر آؤٹ ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں سکس سائیڈ انڈور چیمپئن شپ کے میچ میں کرائسٹ چرچ یونیورسٹی نے بیپ چائلڈ کرکٹ کلب کو جیت کے لیے 121رنز کا ہدف دیا تاہم بیپ چائلڈ کے کھلاڑی 1رن بھی نہ بنا سکے اور پوری ٹیم محض 20گیندوں میں بغیر کوئی رن سکور کیے پوویلین لوٹ گئی ۔ اس سے قبل 1913ء میں سمرسیٹ کے کلب لینگپورٹ کی ٹیم بغیر کوئی رن سکور کیے آ ل آؤٹ ہوئی تھی ۔(جاری ہے)
کرائسٹ چرچ یونیورسٹی کی جانب سے فریزر نے 2اوورز میں ہیٹرک کے ذریعے 3شکار کیے جبکہ فلپ سمنز نے بھی 8گیندوں پر 3وکٹیں حاصل کیں ۔
کرائسٹ چرچ یونیورسٹی نے مذکورہ ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے فیرون لیگ چیمپئنز ہونے کااعزاز بھی اپنے نام کیا ۔All out for 0!
— Zee News Sports (@ZeeNewsSports) February 12, 2016
Yes, you read it right! @CCSUCricket have stunned the cricket fraternity!https://t.co/8ltQOLfnRp pic.twitter.com/yneGrEcqra
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.