کوئٹہ شہر میں ڈاگ بائٹ کیسز میں ہوشربااضافہ،سول ہسپتال میں روزانہ 50سے زائد کتے کے کاٹے مریضوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جارہی ہے

جمعہ 12 فروری 2016 16:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) کوئٹہ شہر میں ڈاگ بائٹ کیسز میں ہوشابہ اضافہ ۔سول ہسپتال میں روزانہ 50 سے زائد کتے کے کاٹے مریضوں کو حفاظتی ویکسین لگائی جارہی ہے۔میٹروپولیٹن حکام آوارہ کتوں کو ختم کرنے سے قاصر۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے علاقوں پرنس روڈ،سیٹلائیٹ ٹاؤن،پشتون آباد ،سریاب روڈ، نواں کلی،خروٹ آباد،جناح ٹاؤن میں آوارہ کتو ں کی بھر مار ہے جوکہ روزانہ کئی افراد کو کاٹ لیتے ہیں جبکہ ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس صرف تین ڈاگ شوٹر اور اہلکار موجود ہیں ۔

سول ہسپتال کوئٹہ میں روزانہ 50 سے زائد کتے کے کاٹے مریضوں کو لایا جایا ہے اور ان مریضوں کی ویکسین پر فی کس4000روپے خرچہ آتا ہے ۔کوئٹہ شہر میں کتوں کو دیا جانے والا زہر بھی پنجاب کے مختلف شہروں سے خصوصی طور پر منگوایا جاتا ہے ۔ کتوں کے کاٹنے سے انسانوں میں مختلف بیماریا ں لگنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ مختلف علاقوں سے آئے خانہ بدوش اپنے ساتھ لائے کتوں کو اکثر شہر میں چھوڑ جاتے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار ہے ، عوامی حلقو ں نے میٹروپولیٹن حکا م سے ان آوارہ کتوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :