کراچی، دہشت گردی کا مقابلہ اتحاد ،وحدت اور عزم و حوصلے سے کیا جائے،حسین مسعودی

جمعہ 12 فروری 2016 16:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ دہشت گردی اور لاقانویت کا مقابلہ اتحاد ،وحدت اور عزم و حوصلے کے ساتھ کیا جائے،فیڈرل بی ایریا گلبرگ میں عوامی نمائندگان کے نمائندہ وفد سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اب بھی کالعدم مذہبی جماعتیں اور ان کے سہولت کار وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور قومی اداروں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،لیکن سیکیورٹی فورسز عوامی حمایت سے ان کے عزائم ناکام بنانے میں مصروف ہیں اور جس جوانمردی سے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان دہشت گردوں کا مقابلہ اور اپنی جانیں قربان کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہیں آج ان شہداء کی کاوشوں سے ہی ملک محفوظ اور ہم سکھ و چین کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں ،کیونکہ آج ملک دشمن قوتیں حساس اداروں ،قومی تنصیبات اور عوام کو نشانہ بنا کر ملک کو غیر مستحکم کرنے کے درپے ہیں جس کیلئے پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :