کراچی، شاہ فیصل کالونی میں علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل پر حق پرست بلدیاتی نمائندوں کا احتجاج
جمعہ 12 فروری 2016 16:55
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کے انتخاب کے باوجود منتخب نمائندوں کو اختیار دینے میں سندھ حکومت کی جانب سے تاخیری حربوں سے علاقائی سطح عوام مسائل کا شکار اور شہری و دیہی علاقے کھنڈرات میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں ،سندھ کی سائیں سرکار عوامی خدمت میں ناکام ہوچکی ہے شہر کراچی کی عوام پانی سیوریج اور صفائی وستھرائی کے بنیادی مسائل کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کی تمام یونین کمیٹیز میں فراہمی و نکاسی آب اور بلدیاتی مسائل کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے نو منتخب چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز اور بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں نومنتخب چیئر مین وائس چیئر مین نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے عوامی مسائل اور اداروں کی جانب سے مسلسل نظر انداز کی پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتا یا کہ عوام شدید مسائل سے دو چار ہیں اور اپنے منتخب نمائندوں سے مسائل کا حل چاہتے ہیں مگر بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کے افسران ہماری تجاویز اور درخواستوں پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنارہے ہیں اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ کورنگی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت دیگر بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے منتخب نمائندوں کی تجاویز اور درخواستوں پر عمل کرکے عوام کو مسائل سے نجات دلائیں ورنہ عوام علاقائی مسائل کے حوالے سے درپیش شدید مسائل پر احتجاج پر مجبور ہونگے اس موقع پر انہوں نے واٹر ایند سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ سیوریج سسٹم کی درستگی کے حوالے سے موثر اقدامات کرکے سیوریج سسٹم کو درست کیا جائے تاکہ گلیوں اور محلوں میں موجود گندے پانی کے جوہڑ کا خاتمہ ہوسکے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.