ضلع کو گزشتہ سال کی طرح ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام محکمے بھرپور اقدامات کریں‘ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد

جمعہ 12 فروری 2016 16:50

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 فروری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے کہا ہے کہ ضلع کو گزشتہ سال کی طرح ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام محکمے بھرپور اقدامات کریں‘ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ سخت کی جائے‘ضلع کو ہمیشہ کیلئے ڈینگی فری بنانے کیلئے تمام محکموں کو اپنا اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روزڈی سی او کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو محکمہ صحت کے افسران نے بریفنگ دی اور ڈینگی کی روک تھام کیلئے خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ہدایت کی کہ سرویلنس ٹیموں کو ڈینگی کٹ میں موجود تمام سامان دوبارہ دیا جائے تا کہ سرویلنس کا کا م متوازن طریقے سے شروع کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کا ڈیٹا دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ قصور میں 215، چونیاں میں 143، پتوکی میں 152اور کوٹ رادھاکشن میں 68ان ڈور ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جبکہ اسی طرح قصور میں 43، چونیاں میں 27، پتوکی میں 31جبکہ کوٹ رادھاکشن میں 12آؤٹ ڈور ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلئے یونین کونسل لیول پر ایک یوسی مانیٹر تعینات کیا گیا ہے اور ضلع بھر میں کل 113یوسی مانیٹر ز تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔

ٹریننگ شیڈول کے حوالے سے بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم کی ٹرینگز امتحانات کیوجہ سے منسوخ کر دی گئی جبکہ مڈل کے امتحانات کے فورا بعد ٹریننگ کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔ ہاٹ سپاٹس کی ڈائریکٹر ی کے حوالہ سے بتایا گیا کہ ڈائریکٹری محکمہ صحت کے سپر وائزرز نے مکمل کر دی ہے ۔ گوداموں کے ڈیٹا کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ یہ ڈیٹا بہت کم ہے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سے ان کا ڈیٹا لیا جائے ۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے ہدایت کی کہ جن محکموں کے افسران نے اپنے فوکل پرسن تعینات نہیں کئے اور ایکشن پلان جمع نہیں کروائے ان کو وضاحتی لیٹر لکھا جائے اور اسکی کاپی کمشنر کو بھی بھیجی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کی انتھک محنت اور کاوشوں سے ہمارا ضلع گزشتہ سال ڈینگی فری رہا اور رواں سال 2016ء میں بھی ڈینگی کی روک تھام کیلئے سخت محنت اور کاوش کی ضرورت ہے ۔تمام افسران اور ٹیموں کی محنت سے ہم انشاء اللہ اپنے ضلع کو ڈینگی فری بنائینگے ۔

متعلقہ عنوان :