پاکستان سپر لیگ نے متحدہ عرب امارات کے میدانو ں میں دھوم مچا دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 12 فروری 2016 16:34

پاکستان سپر لیگ نے متحدہ عرب امارات کے میدانو ں میں دھوم مچا دی

شارجہ(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار12فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) نے متحدہ عرب امارات کے میدانو ں میں دھوم مچا دی ہے ،لیگ میچز میں بھی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی پہلی پروفیشنل لیگ پی ایل ایل یوں تو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر متحدہ عرب امارات کے گراؤنڈز پر کروائی جارہی ہے تاہم اس کے باوجود لیگ کی مقبولیت پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور شائقین کرکٹ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے سٹیڈیم آرہے ہیں ۔

لیگ میں آج لاہور اور کراچی کے مابین میچ کھیلا جارہا ہے اور شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے تاہم اس سے بھی بڑی تعداد میں کرکٹ مداح سٹیڈیم کے باہر گیٹ کھلنے کا انتظار کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے پسندیدہ سٹارز کو ان ایکشن دیکھ سکیں ۔